ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیمبرج اینالٹیکا کی کلائنٹ کانگریس تھی :بی جے پی 

کیمبرج اینالٹیکا کی کلائنٹ کانگریس تھی :بی جے پی 

Thu, 29 Mar 2018 11:10:12    S.O. News Service

نئی دہلی ،28؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)فیس بک ڈیٹا لیک معاملے کا خلاصہ کرنے والے کرسٹوفر وائلی کے دعوے کے بعد یہاں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان زبانی جنگ چھڑی ہوئی ہے۔دراصل کیمبرج اینالٹیکا کے سابق ملازمین 28سال کے وائلی نے برطانیہ پارلیمنٹ میں بتایا کہ کیمبرج اینالٹیکا کی کلائنٹ شاید کانگریس پارٹی بھی تھی۔وائلی کے اس دعوے کے بعد بی جے پی نے جہاں کانگریس پر نشانہ لگایا وہیں اپوزیشن پارٹی نے اس پر ایجنڈیکو بھٹکانے کیلئے جھوٹ بولنے کا الزام لگایا۔کرسٹوفر وائلی کے دعوے کے بعد یہاں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان زبانی جنگ چھڑی ہوئی ہے۔دراصل برطانوی پارلیمان کے سامنیپیش وائلی نے کہا "ہندستان میں کمپنی کا ایک آفس ہے۔میں مانتا ہوں کہ کانگریس کمپنی کا کلائنٹ تھی۔لیکن مجھے پتہ ہے کہ وہ سبھی طرح کے پروجیکٹ لیتے تھے۔مجھیکوئی نیشنل پروجیکٹ یاد نہیں۔لیکن مجھے کئی صوبائی منصوبے یاد ہیں۔ہندستان اتنا بڑا ملک ہے کہ وہاں کی ایک ریاست بھی برطانیہ سے بڑی ہے۔وائلی کے اس دعوے کو بنیاد بتاتے ہوئے بی جے پی نے کانگریس صدر راہل گاندھی سے معافی خی مانگ کی اور کہا کہ ان کا پردہ فاش ہو گیا ہے۔مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہاکہ خلاصہ کرنے والے نے ظاہری طور پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کانگریس اس کی کلائنٹ تھی۔راہل گاندھی دھیان بھٹکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔کانگریس اور راہل گاندھی کو ملک سے معافی مانگنی چاہئے۔


Share: